Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۰:۰۸ Asia/Tehran
  • سوات میں 2دہشت گرد ہلاک 2 سہولت کارگرفتار

پاکستان کے صوبہ خیبر پحتونخوا کے علاقے سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے جہان آباد میں سیکیورٹی فورسز نے خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کیا تو وہاں موجود دہشت گردوں کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور اس دوران ان کے 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اسدعرف انس اور وہاب کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو مالاکنڈ میں دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ٹریس کیا جارہا تھا اور اداروں کو دونوں دہشت گردوں کے افغانستان سے سوات آنے کی خفیہ اطلاع  ملی تھی اور موثر سیکیورٹی ہونے کی وجہ سے دونوں دہشت گردوں کو خفیہ ٹھکانے سے ٹریس کیا گیا جو مقابلے میں مارے گئے۔

 

ٹیگس