Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • پنجاب کا وزیر اعلٰی کلین نوجوان، کے پی کا وزیراعلٰی محمود خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا وزیراعلٰی کلین نوجوان ہو گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی کے 9 سوات سے منتخب ہونے والے رکن  محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔

نامزد وزیراعلی محمود خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے پاس 2 ارب 51 کروڑ 67 لاکھ کے مکمل اثاثہ ہیں جن میں 4 کروڑ نقدی بینک میں ہے اور 87 کنال زرعی اراضی اور 55 کمرشل دکانوں کے مالک ہیں۔

دوسری جانب نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائے گی جبکہ تمام سروے کہہ رہے تھے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف جیت جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے، انصاف میرٹ پر کرنا ہے، آپ کو عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے اور قوم کا پیسا بچانا ہے تاکہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جاسکے ۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلٰی کے لیے ایک نوجوان لارہا ہوں، یہ نوجوان کلین ہوگا، اس پرکسی قسم کا کوئی سوالیہ نشان نہیں، آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں جبکہ پنجاب میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

ٹیگس