Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستانی صدر کا غیرملکی دورہ، وزیراعظم کی حلف برداری میں تاخیر

پاکستان کےصدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا ہے۔

پاکستان کےصدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کرلیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

ممنون حسین 15 اگست کو برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے اور شیڈول کے مطابق صدر کو 19 اگست کو وطن واپس آنا ہے ان کے بیرون ملک دورے کی وجہ سے وزیراعظم کی حلف برداری میں تاخیر کا اندیشہ ہے۔

اس ضمن میں ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا غیر ملکی دورہ نئے وزیراعظم کے حلف میں تاخیر کا باعث نہیں بنے گا، حلف برداری کی تقریب 17 یا 18 اگست کو ہوسکتی ہے، صدر مملکت کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعظم سے حلف لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔

ٹیگس