Aug ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہے: پاکستان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان  نے دفتر خارجہ میں وزارت خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی، قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے بیرون ملک سفارت خانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا جائے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک دوسرے کے ساتھ مفاد کے بغیر تعلق استوار نہیں کرتا، سفارت کاری کا مقصد ہر صورت اپنے مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سمیت سب کے ساتھ برابری کی سطح پردوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پرامن افغانستان ہماری خواہش اور اولین ترجیح ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں اور ہم اسی موقف کو آگے بڑھائیں گے۔

پاک ہند تعلقات پر عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دیرینہ مسائل کا حل خطے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، کسی بھی ملک کے ساتھ خوامخواہ کا الجھاؤ نہیں چاہتے، کشمیریوں سے زیادتیوں کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے۔

ٹیگس