Jan ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • اٹھارویں آئینی ترمیم کے معاملے پرفل کورٹ بنانے کی اپیل مسترد

پاکستان کی سپریم کورٹ نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی اپیل مسترد کر دی۔

 اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے بارے میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کی دائر کردہ درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ عدالت اس ترمیم کا جائزہ نہیں لے رہی بلکہ اس سے متعلق چند ہسپتالوں کی تحلیل کا مسئلہ عدالت کے سامنے ہے۔  
 قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے اٹھارویں ترمیم کے تحت صحت کے شعبوں میں وفاق اور صوبوں کے اختیارات کا جائزہ لینے کے لیے فل کورٹ بنانے کی اپیل کی تھی۔
عدالت نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کر دی تاہم  وفاق اور صوبہ پنجاب کو اگلی سماعت  کے لیے نوٹس  جاری کر دیا۔

ٹیگس