Apr ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ ایران کا آغاز مشہد مقدس سے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ ایران کا آغاز آج مشہد مقدس سے کریں گے اور بارگاہ حضرت امام رضا (ع) میں حاضری دیں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان شیڈول کے مطابق آج بروز اتوار دوپہر اڑھائی بجے کوئٹہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ایران کے شہر مشہد مقدس کیلئےروانہ ہوں گے اور مشہد مقدس میں حرم مطہرحضرت امام رضا(ع) پر حاضری دیں گے جس کے بعد عمران خان اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں دارالحکومت تہراں آئیں گے اورتہران میں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور کئی ایم اویوز پر دستخط ہوں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس  کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

عمران خان اس دورے میں ایران کے صدر اور دوسرے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ ایران کے موقع پر خطے کو درپیش چیلنجز،علاقائی اور عالمی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

پاکستانی وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور دیگر وزراء شامل ہیں۔

ٹیگس