Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان نے ایران سمیت اڑتالیس ملکوں کو آسان ویزا دینے کا آغاز کر دیا

پاکستان کی وزارت داخلہ نے آسان ویزہ پالیسی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس سے ایران سمیت اڑتالیس ممالک کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران سمیت دنیا کے اڑتالیس ممالک کے شہریوں کو ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ویزا دینے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
حکومت پاکستان کی جاری کردہ فہرست میں ایران کے علاوہ برازیل، جرمنی، ہندوستان، ملائیشیا، روس، ترکی، چین، سری لنکا، آسٹریلیا اور ڈینمارک کے نام بھی شامل ہیں۔
 افغانستان، امریکہ اور برطانیہ کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے اور ان ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے سے قبل ویزا حاصل کرنا ہو گا۔
 پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ فروغ سیاحت کی پالیسی کے تحت اوپن ویزا پالیسی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس