Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • عمران خان کا ایٹمی معاہدے پرعمل درآمد پر زور

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے تمام فریقوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کیا جانا ضروری ہے۔

جمعے کے روز قرقیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایٹمی معاہدے پر پورے طور سے عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا کے استحکام اور سلامتی کے لیے جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے مشرق وسطی اور خلیج فارس کی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
قبل ازیں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے اسلام آباد بیجنگ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس