Jun ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • لورا لائی میں پولیس لائن پر حملہ، 3 ہلاک متعدد زخمی فائرنگ کا سلسلہ جاری

حملے کے دوران دھماکے کی بھی آوازسنی گئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر لورا لائی میں اب سے تھوڑی دیر قبل پولیس لائن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اس حملے میں اب تک ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس لائن جانے والے راستوں کو سیل کردیا۔

حملے کے دوران دھماکے کی بھی آوازسنی گئی۔  پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم پولیس نے پولیس لائن جانے والے راستے سیل کردئیے۔ پولیس لائن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ اہلکاروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اس کے علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی پہنچ گئے، فائرنگ اور حملے میں نقصان کی اطلاعات معلوم کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ آج پولیس لائن میں پولیس فورس کے بی ون کے امتحان ہونے تھے۔

 

ٹیگس