Aug ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • کشمیرکی صورتحال پر پاکستانی وزیراعظم کی فرانس کے صدر اور اردن کے بادشاہ سے گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر اور اردن کے بادشاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کشمیر کی صورتحال پر ان سے گفتگو کی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ ہندوستان کی کشمیر میں غیر قانونی اور جارحانہ پالیسیوں نے نہ صرف سنگین انسانیت سوز بحران پیدا کیا ہے بلکہ خطے میں امن و سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان متنازع علاقے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور کشمیر کے مظلوم عوام کے لئے آواز بلند کرنا چاہئیے۔

اعلامیے کے مطابق فرینچ صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسن نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اردن اور فرانس کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگس