Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار

تحریک انصاف کے متعدد ممبران پنجاب اسمبلی نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فارورڈ بلاک بنا لیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے اور تحریک انصاف کے مختلف حلقوں کے بیس ارکان اسمبلی نے فارورڈ بلاک بنا کر حلف اٹھایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور مل کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔

پی ٹی آئی میں یہ فارورڈ گروپ جنوبی اور وسطی پنجاب کے بیس ارکان نے بنایا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سردارعثمان بزدار سے اپنے حلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار شہاب نے تصدیق کی ہے کہ حلقوں کے مسائل کے حل کے لیے بیس ارکان نے گروپ بنایا ہے۔  انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کے عوامی مسائل کے حل پر گفتگو کی۔ سردار شہاب نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہم نے اکٹھے رہنے کا حلف بھی اٹھایا ہے۔

 

ٹیگس