Jan ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں جھڑپ، 5 شرپسند ہلاک

بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 شرپسند افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق بلیدہ میں ناگ کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو مسلح شر پسند افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شر پسند افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 شر پسند ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں شناخت کے لئے سول اسپتال تربت منتقل کردی گئی ہیں۔ اس جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کو ہونے والے ممکنہ نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ٹیگس