Feb ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • گرفتاری کی صورت میں آصفہ میری  ترجمانی کریں گی، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری ان کی ترجمانی کریں گی۔

جے وی اوپل کیس کے سلسلے میں نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے خود کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بے گناہ ہیں، پھر بھی دسمبر میں اچانک پتہ نہیں کیا ہوا کہ مجھے پہلا نوٹس بھیجا گیا۔
اس کے بعد جب ہم نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے خلاف جدوجہد کریں گے، ہم اس معاہدے کو مسترد کرتے ہیں تو ایک اور نوٹس آگیا۔
انہوں نے کہا کہ جس الزام میں آج نیب میں مجھے بلایا گیا سب کو معلوم ہے، میں کسی کاروباری سرگرمی میں ملوث نہیں رہا، جب میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تو نیب کا نوٹس جاری کرنے کا کیا تک بنتا ہے۔
بلاول نے بتایا کہ میں جب کمپنی کا شیئر ہولڈر بنا سات سال کا تھا، میرا موقف کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے کہ میں بے گناہ ہوں۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو نیب راولپنڈی کی جانب سے تیس سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ دیا گیا ہے جس کا انہیں دو ہفتے میں جواب جمع کرانا ہے۔ 

ٹیگس