Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • چین میں پھنسے پاکستانیوں کے والدین کی سہولت کے لیے فوکل پرسن مقرر کر نے کا حکم

پاکستان کی ایک عدالت نے حکومت پاکستان کو چین میں پھنسے پاکستانیوں کے والدین کی سہولت کے لئے فوکل پرسن مقرر کر نے کا حکم دیا ہے۔

ہمارے نمائندے  کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعے کو چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں حکومت کی جانب سے وزارت خارجہ کے نمائندے پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران متاثرہ طلبا کے والدین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وقت ضائع نہ ہو اور ہمیں پچھتاوا نہ رہ جائے۔ اس پر ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے کہا کہ اکیس جنوری سے ووہان لاک ڈاؤن میں ہے اور وزارت خارجہ چوبیس گھنٹے چین میں پاکستانیوں کے معاملے کو مانیٹر کر رہا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکومت کو چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین کے فوکل پرسن جبکہ متاثرین کی جانب سے ایک نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائریس سے متاثرہ چین کے شہر ووہان میں ایک ہزار پاکستانی شہری موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چین میں خطرناک کورونا وائرس سے ہلاکتیں ایک ہزار تین سو اسی تک پہنچ چکی ہیں جبکہ چونسٹھ ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ٹیگس