Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی خبر ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کشمیر لائن آف کنٹرول کے پونچھ، منکوٹ اور مینڈھر سیکٹر پر پاکستانی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ 
ہندوستانی فوج کے ایک ترجمان نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا کہ اس نے منگل کی صبح ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں ہندوستانی فوجیوں نے بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ 
انھوں نے بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک اس دو طرفہ فائرنگ اور گولہ باری  میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی ۔ 
یاد رہے کہ کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو ہزار تین سے جنگ بندی معاہدہ ہے لیکن دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہر کچھ دن بعد فائرنگ کے تبادلے کی خبریں ملتی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فائرنگ کے لئے مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔ 

ٹیگس