Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • پاک و ہند میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاک و ہند میں بھی کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس  میں مبتلا افراد کی تعداد 2880 ہوگئی جبکہ 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 172 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2880 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ادھر ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے 302 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3374 ہو گئی ہے، جبکہ دو افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔ اس ملک میں اب تک اس وبا سے 267 افراد بھی صحت یاب ہوئے ہیں۔

 در ایں اثنا حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے میں تبلیغی جماعت اور اس سے منسلک 22 ہزار سے زیادہ افراد کا پتہ لگا کر انھیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔

ٹیگس