روسی فوج میں ہندوستانیوں کی بھرتی؛ وزارت خارجہ کا ردعمل
ہندوستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی نوجوانوں کو الرٹ کیا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں روسی فوج میں بھرتی ہونے کے آفر کو قبول نہ کریں۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ الرٹ اُس خبر کے بعد جاری کیا گيا جس میں دو ہندوستانی نوجوانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں دھوکے سے روسی فوج میں بھرتی کرکے جنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ کم سے کم تیرہ ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ اس خبر کو ’دی ہندو‘ نے سامنے رکھا، جس کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں اور روس سے اس سلسلے میں رابطے میں ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جائسوال نے روسی فوج میں ہندوستانیوں کی بھرتی سے متعلق میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو اس طرح کی پیشکش سے دور رہنا چاہیے، کیونکہ اس میں خطرات ہیں۔