Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، 24 گھنٹوں میں صرف 6  جاں بحق

پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی کے بعد پاکستانی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 818، پنجاب میں98 ہزار 41 خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 185، اسلام آباد میں 16 ہزار 005، بلوچستان میں 13 ہزار 798 ، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر 2 ہزار 451 اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 336 تعداد ہوگئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جب کہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آ رہی ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔

ٹیگس