Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • فلسطین سے دستبردار نہیں ہوں گے: پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان نے فلسطینی امنگوں کی حمایت پر مبنی اپنے موقف کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا مستقبل طے کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں ناقابل انکار ہیں اور پاکستان بیت المقدس کی مرکزیت میں آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

اس سے انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے ہرگز کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور پوری دنیا بھی اگر اسرائیل کو تسلیم کرلے گی تو بھی پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہیں بنائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطین جب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، دنیا کے تسلیم کرنے سے کوئی فائدہ نہیں: عمران خان

واضح رہے کہ پاکستان کے عوام نے بارہا مظاہرے کر کے مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور ظالم صیہونیوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس