Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست مسترد

پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہو ان کے خلاف باضابطہ فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی اپنے خلاف دائر تین ضمنی مقدمات کو خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف علی زرداری کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ٹھٹھہ واٹر سپلائی، پارک لین اور منی لانڈرنگ کے ضمنی مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا مذکورہ مقدمات میں بھی ان کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ مذکورہ مقدمات میں آصف علی زرداری کو بری نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان کو اٹھائیس ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ اس سے قبل دس اگست کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین کیس کے مرکزی مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔

 

ٹیگس