Dec ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • زائرین کے لئے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار

آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ زائرین مقامات مقدسہ کے لئے دوہرے معیار پر مبنی پالیسی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایسے کسی حکومتی اقدام پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جوکہ زائرین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے۔

آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چيت کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ زائرین کی مشکلات میں اضافے کا سبب بننے والے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن کے وفد کے ساتھ ہونے والی اس نشست میں میں زیارات گروپ، آرگنائزر اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے معاون خصوصی علی حسین نقوی نے نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے تحت زیارات کا عمل پیچیدہ اور عام آدمی کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا، حکومت کو چاہئے کہ وہ کسی پالیسی کے اجرا سے قبل قافلہ سالاروں کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں موجود ٹریولز ایجنسیاں صوبائی محکمہ سیاحت کے ماتحت ہیں، وہ سیاحتی ادارے جو ایران، عراق اور شام کے لیے زائرین کو لے کر جاتے ہیں صرف انہیں وزارت مذہبی امور MORA کے ماتحت کرنا دہرا معیار اور امتیازی قدم ہے جس کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ٹیگس