سانحہ مچھ کے خلاف دھرنا جاری، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او برطرف
شہدا ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ مغربی بائی پاس پر سانحہ مچ کے خلاف چھٹے روز بھی دھرنا جاری ہے۔
شہدا ایکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہاکہ وزیراعظم یہاں آئیں، یہ نہ سوچیں کہ ان پر تنقید ہوگی بلکہ ان کے آنے سے ان کی عزت میں اضافہ بڑھ جائے گی۔
شہدا ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر لواحقین ایک ماہ تک دھرنے میں رہیں تو ساتھ ہیں۔ ہمیں دھمکیاں دی گئی ہیں، ہم ریاست کے خلاف نہیں ہمارا مطالبہ آئین کے مطابق ہے۔
در ایں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے احکامات پر بلوچستان کے ضلع کچھی کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں امن و امان کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں ہی 6 روز پہلے 11 شیعہ مسلمان کان کنوں کو ہاتھ پیر باندھ کر شہید کردیا گیا تھا۔