Aug ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • معروف مسلمان شخصیت ابن خلدون

ابن خلدون کی سب سے اہم تالیف کتاب"  العِبَر و ديوان المُبَتدَأ و الخَبر في ايّام العَرَب و العَجَم و البَربَر" ہے سات جلدوں پر مشتمل اس کتاب میں فلسفہ، تاریخ، عمرانیات سمیت مختلف میدانوں میں ابن خلدون کی ایجادات اور نظریات درج ہیں

عبدالرحمن بن محمد بن خلدون کہ جو ابن خلدون کے نام سے معروف ہیں تیونس میں پیدا ہوئے۔ آپ اپنی جوانی کے ایام میں حکومتی ادارے سے وابستہ رہے لیکن دوسروں کی بد گوئی کی وجہ سے آپ کو قید کردیا گیا اور آپ سے سرکاری نوکری بھی واپس لے لی گئی۔ اسکے بعد آپ نے مطالعہ کرنا شروع کیا اور متعدد کتابیں لکھیں۔

 

ابن خلدون اپنے زمانے کے معروف تاریخ دان تھے لیکن انکے افکار و نظریات کو انکی زندگی میں خاص پذیرائی نہیں ملی اور تیرہویں صدی ہجری میں جاکر انکا نام سامنے آیا۔ ان کی سب سے اہم تالیف کتاب"  العِبَر و ديوان المُبَتدَأ و الخَبر في ايّام العَرَب و العَجَم و البَربَر" ہے سات جلدوں پر مشتمل اس کتاب میں فلسفہ، تاریخ، عمرانیات سمیت مختلف میدانوں میں ابن خلدون کی ایجادات اور نظریات درج ہیں۔

 

ابن خلدون چہتر سال کی عمر میں قاہرہ میں وفات پاگئے اور انہیں وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

 

ٹیگس