Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • پشاور میں فارسی کلاسوں کا دوسرا مرحلہ

فارسی زبان و ادب کی کلاسوں کا دوسرا دور پاکستان کے شہر پشاور کے گلبہار سٹی کالج میں شروع ہو گیا۔

پشاور کے گلبہار سٹی کالج کی پرنسپل  طاہرہ جمال نے فارسی زبان و ادب کی کلاسوں کے دوسرے کے مرحلے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ماضی قریب میں فارسی زبان ادب کی تعلیم صوبہ خیبرپختونخوا کے اسکولوں اورکالجوں میں دی جاتی تھی اور یہ مضمون تعلیمی نصاب میں شامل ہوتا تھا-

پشاور کے گلبہار سٹی کالج کی پرنسپل طاہرہ جمال نے اردو زبان و ادب کے ساتھ ساتھ فارسی کو بھی اعلی کلاسوں میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا-

پشاور میں ایران کے خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل عباس فارموری نے بھی اس تقریب میں کہا کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کی مشترکہ ثقافت میں فارسی کا بڑا کردار رہا ہے-

پشاور کے گلبہار سٹی کالج میں فارسی کلاسوں کے دوسرے مرحلے میں چوبیس طلبا حصہ لے رہے ہیں اس سے پہلے والے مرحلے میں جو باچا خان کالج میں ہوا تھا پینتیس طلبا نے شرکت کی تھی-

ٹیگس