Oct ۲۲, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۰ Asia/Tehran
  • کورونا کے مریض کب تک بیماری کو دوسروں تک منتقل کرتے ہیں؟

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے معتدل یا بغیر علامات والے مریض کب تک اس بیماری کو دیگر تک منتقل کرسکتے ہیں؟

امریکا کی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں عندیہ دیا گیا کہ کورونا وائرس کے معتدل یا بغیر علامات والے مریض ممکنہ طور پر 10 دن تک اس بیماری کو دیگر تک منتقل کرسکتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ مریض 1 دن سے زیادہ متعدی نہیں ہوتے۔

طبی جریدے انفیکشن کنٹرول اینڈ ہاسپٹل ایپیڈیمولوجی میں شائع تحقیق میں درجنوں تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا کہ کوویڈ- 19 کے مریضوں میں وائرس کے جھڑنے یا دیگر تک منتقل ہونے کا دورانیہ شدت کے لحاظ سے مختلف ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ کوویڈ- 19 کی سنگین شدت کا شکار ہوتے ہیں وہ ممکنہ طور پر 20 دن تک وائرس کو آگے منتقل کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وائرل آر این اے کی شناخت کا اس کے غیرفعال ہونے سے ممکنہ طور پر کوئی تعلق نہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ مریضوں سے وائرس کے جھڑنے کے دوران کے لیے مزید ڈیٹا کی ضرورت ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کا تعین کیا جاسکے۔

اس تحقیق میں شامل ماہرین نے اس تجزیے کا فیصلہ کورونا وائرس کی منتقلی کے بارے میں مزید معلومات کے حصول اور وبا کی روک تھام کی تدابیر میں مدد کے لیے کیا۔

محققین نے بتایا کہ اگرچہ لوگوں سے وائرس جھڑنے کا طویل طویل وقت تک ہوسکتا ہے مگر جن تحقیقی رپورٹس کا ہم نے تجزیہ کیا، ان سے عندیہ ملتا ہے کہ متعدی یا زندہ وائرس معتدل یا بغیر علامات والے مریضوں میں صرف 9 دن تک ڈکٹیکٹ ہوسکتا ہے۔

 

ٹیگس