May ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج نے رفح گزرگاہ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا

صیہونی فوج نے آج صبح مصر سے ملحقہ غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع رفح گزرگاہ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا نے فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ رفح گزرگاہ کا فلسطینی حصہ صیہونی فوج کے قبضے میں آگيا ہے۔ اس ترجمان نے مزید کہا ہے کہ صیہونی فوج کی بریگيڈ چار سو ایک نے رفح گزرگاہ کے فلسطینی حصے پر قبضہ کیا ہے۔

غزہ پٹی کی گزرگاہوں کی کمیٹی کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ یہ گزرگاہ صیہونی فوج کے ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے بند ہوگئی ہے۔

اس درمیان فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ رفح گزرگاہ سے دو سو میٹر کے فاصلے پر صیہونی فوج کے ٹینک تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

صیہونی فوج نے رفح گزرگاہ کے اردگرد واقع کرم ابوسالم، السلام، الجنینہ ، تل السلطان اور التنور محلوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

صیہونی فوج کے ٹینکوں سے رفح گزرگاہ کی جانب بھی چند گولے داغے گئے ہیں۔

ٹیگس