Feb ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران میں عالمی تختی کپ مقابلوں کا آخری دن

ایران میں کشتی کے عالمی مقابلے جاری ہیں جن میں دنیا کے پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں 38ویں بین الاقوامی تختی کپ فری اسٹائل کشتی مقابلے جس کا آغاز کل ہوا تھا آج اختتام پذیر ہوگا۔

ان عالمی مقابلوں میں ارمینیا، آذربایجان جمہوریہ، بیلاروس، بلغاریہ، جورجیا، ہنگری، ہندوستان، قزاقستان، قرقیزستان، منگولیا، رومانیہ، تاجکستان، ترکمنستان، ترکی، یوکرین اور ایران سے پہلوان شرکت کر رہے ہیں۔

ان مقابلوں مں جو 10 مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں 160 پہلوان حصہ لے رہے ہیں ۔

ٹیگس