Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری

فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کو میکسیکو نے ایک، صفر سے شکست دی جبکہ برازیل اور سوئٹزر لینڈ کا میچ برابر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے تحت جاری بین الاقوامی مقابلوں میں برازیل اور سوئٹزر لینڈ کے مابین دونوں ملکوں کی ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا لیکن پہلے 20منٹ میں کوئی ٹیم بھی مخالف ٹیم کے خلاف گول نہ کرسکی ۔ اس دورا ن برازیل کے کوٹیہنو نے کھیل کے بیسویں منٹ میں گول کرکے اپنے ملک کو سوئٹرز لینڈ کیخلاف برتری دلائی جبکہ میچ کے 50ویں منٹ تک کوئی ٹیم بھی مخالف ٹیم کے خلاف گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اس دوران سوئٹزر لینڈ کے سٹیون زوبیر نے میچ کے 50ویں منٹ میں گو ل کرکے برازیل کے ساتھ مقابلہ برابر کردیا۔ میچ کے آخر تک کوئی ٹیم بھی مزید گول نہ کرسکی جس پر میچ ڈرا ہوگیا ۔

گزشتہ 40 سال کے دوران برازیل نے ورلڈ کپ میں اپنے ہر پہلے میچ کا آغاز فتح سے کیا تھا اور40 سال میں پہلی بار برازیل کا ابتدائی میچ ڈرا پر ختم ہوا ۔

دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کو میکسیکو نے ایک، صفر سے شکست دے کر دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

میکسیکو کی جیت کا سہرا کھلاڑی لوزانو کے سر جاتا ہے جنہوں نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ یاد رہے کہ جرمن ٹیم ورلڈ کپ 1990ء سے کبھی پہلا میچ نہیں ہاری، اس شکست نے 28 سالہ تاریخ بدل دی ہے۔

ایک دوسرے میچ میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک، صفر سے شکست دی۔ میچ کے اختتام پرسربیا نے شاندار جیت کا خوب جشن منایا۔

واضح رہے کہ ایران نے اپنے پہلے میچ میں مراکش کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

 

ٹیگس