Apr ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • نیکاراگوئہ کا جرمنی میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں جاری نسل کشی اور وحشیانہ صیہونی جارحیت پر جرمنی کی حمایت کے خلاف احتجاج کے طور پر نیکاراگوئہ نے برلن میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا۔

سحرنیوز/دنیا: نیکاراگوئہ نےصیہونی حکومت کی حمایت کرنے پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار جرمن حکومت کو قرار دیا ہے اور اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں اپیل بھی دائر کردی ہے۔
اسی بنا پر نیکاراگوئہ نے برلن میں اپنا سفارت خانہ بھی بند کر دیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف میں جرمن حکومت کے خلاف دائر کردہ کیس کی سماعت کے دوران نیکاراگوئہ کے وکیل نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائيل کی جارحیت کے آغاز سے ہی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس