Mar ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • ایشیا کپ فوٹبال میں ایرانی ٹیم کی پہلی کامیابی

ایران کی ٹیم نے ایشیا کپ بیچ فٹبال کے مقابلوں میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشیا کپ بیچ فٹبال کے مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے عراقی ٹیم کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی-

ایران کی قومی بیچ فٹبال ٹیم، منگل کو اپنا دوسرا میچ عمان کے خلاف کھیلے گی۔

نواں بیچ فٹبال ایشیا کپ  تھائی لینڈ کے شہر پاتیائے میں جمعرات سے شروع ہوگیا ہے جس میں دنیا کے پندرہ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

بیچ فٹبال ایشیا کپ دوہزار سترہ کے مقابلوں میں ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ٹیگس