May ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑی عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے فائنل میں

ایرانی کھلاڑی عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گیا۔

ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑی سروش احمدی نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کے فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

ایرانی کھلاڑی سروش احمدی نے منعقدہ مقابلوں میں اپنے لبنان، سعودی عرب، انڈونیشیا، آذربائیجان اور بیلجیم کے حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا.

واضح رہے کہ برطانوی شہر مانچسٹر میں عالمی تائیکوانڈو مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 150 ملکوں سے 975 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

 

ٹیگس