ورلڈ کپ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل کل ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i351584-ورلڈ_کپ_کرکٹ_کا_پہلا_سیمی_فائنل_کل_ہندوستان_اور_نیوزی_لینڈ_کے_درمیان
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز کے لئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۳:۰۹ Asia/Tehran
  • ورلڈ کپ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل کل ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز کے لئے امپائرز اور آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے

ورلڈ کپ کرکٹ کا پہلا سیمی فائنل کل9 جولائی کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ جس میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اوررچرڈ کیٹل بوروایمپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ آسٹریلیا کے روڈ ٹکر تھرڈ ایمپائر کی ذمہ داری ادا کریں گے اور ” نیجل “ فور تھ آفیشل ہوں گے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11 جولائی کو شیڈول ہے جس میں سری لنکا کے ” کمار دھرما سینا “ اور جنوبی افریقا کے ’’ ماریس ایراس مس امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، تھرڈ ایمپائر نیوزی لینڈ کے ” کرس گیفینی “ اور فورتھ آفیشل کے فرائض علیم ڈار انجام دیں گے، سری لنکا کے راجن میچ ریفری تعینات ہوں گے، ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا جس کے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔