امریکہ کی دفاعی سپر بننے والے ممالک کو ایران کا سخت انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i454596-امریکہ_کی_دفاعی_سپر_بننے_والے_ممالک_کو_ایران_کا_سخت_انتباہ
ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر کے کمانڈر نے علاقائی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ جارح اور جرائم پیشہ امریکہ کی دفاعی سپر بننے والا ہر ملک آتش جنگ میں گرفتار ہوجائے گآ۔
(last modified 2026-08-01T10:58:28+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کی دفاعی سپر بننے والے ممالک کو ایران کا سخت انتباہ

ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر کے کمانڈر نے علاقائی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ جارح اور جرائم پیشہ امریکہ کی دفاعی سپر بننے والا ہر ملک آتش جنگ میں گرفتار ہوجائے گآ۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکواٹر کے کمانڈر، جنرل علی عبداللّہی نے علاقائی ملکوں کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکا ایک وسیع تر علاقائی جنگ کے راستے پر بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ یہ ایک خطرناک اسٹریٹیجی ہے جس پر امریکا پورے علاقے کو اپنے ناجائز تسلط میں لینے کے لئے عمل کررہا ہے۔

خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ جرائم پیشہ امریکا نے ایران کے خلاف حالیہ جنگ میں ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے شیطانی اہداف و مقاصد کے حصول میں کسی بھی شر پسندی اور مسلمان ملکوں کے مفادات و ذخائر کو تباہ کرنے سے پرہیز نہیں کررہا ہے۔  

جنرل عبداللّہی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ علاقے کے مسلمان ملکوں کو جان لینا چاہئے کہ امریکا نے ان کے اسٹریٹیجک ذخائر، حیاتی اہمیت کے بنیادی ڈھانچوں اور ان کی دولت و ثروت سے کام لینے کے علاوہ انہیں اپنی فرسودہ فوج کے لئے دفاعی سپر بھی بنا رکھا ہے اور اسی کے ساتھ بچوں کی قاتل، غاصب اور دہشت گرد صیہونی حکومت کی سیکورٹی اور جنگی توانائیوں کی تقویت بھی کررہا ہے۔  

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہم صراحت کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ مسلمان ملکوں کو امریکی جرائم پر نظر رکھنی چاہئے اور دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے امریکا کے ساتھ تعاون اور اس کا ساتھ دینے پر نظر ثانی کرنی چاہئے ورنہ دوسری صورت میں جارح اور جرائم پیشہ امریکا کی دفاعی سپر بننے والا ہر ملک آتش جنگ  میں گرفتار ہو جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel