عمان کے ساحلی علاقے میں ایک تیل ٹینکر پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i454598-عمان_کے_ساحلی_علاقے_میں_ایک_تیل_ٹینکر_پر_حملہ
یو کے ایم ٹی او نے عمان کے ساحلی علاقے میں ایک تیل ٹینکر پر حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-08-01T11:25:53+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • عمان کے ساحلی علاقے میں ایک تیل ٹینکر پر حملہ

یو کے ایم ٹی او نے عمان کے ساحلی علاقے میں ایک تیل ٹینکر پر حملے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحری تجارت کے برطانوی ادارے، یو کے ایم ٹی او، نے کہا ہے کہ عمان کے ساحلی شہر لیما سے تقریبا 11 ناٹیکل میل کی دوری پر ایک تیل ٹینکر پر فضا سے کوئی چیز آکر لگی ہے۔

رائٹرز نے یونائیٹڈ میری ٹائم ٹریڈ آپریشن آرگنائزیشن، یو کے ایم ٹی او، کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضا سے آکر لگنے والی اس چیز سے مذکورہ تیل ٹینکر کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بحری تجارت کے اس ادارے نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel