Jul ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی غلطی پرعالمی والیبال فیڈریشن کی ایران سے معذرت خواہی

عالمی والیبال فیڈریشن کے سربراہ نے امریکہ کی جانب سے شکاگو ائیرپورٹ پر ایرانی قومی والی بال ٹیم کو بلاوجہ تاخیر کا شکار کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران سے معافی مانگ لی۔

عالمی والی بال فیڈریشن کے سربراہ اری گراسا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال فیڈریشن کے نام میں ایک مراسلے میں امریکہ کی جانب سے شکاگو ائیرپورٹ میں ایرانی قومی والیبال ٹیم کے ساتھ  بُرے سلوک روا رکھے جانے پر معافی مانگ لی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم کے کھلاڑی، امریکہ میں منعقدہ 2019 ورلڈ لیگ مقابلوں کے چھٹے ہفتے میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ روانہ ہوئے تھے کہ شکاگو ائیرپورٹ پر انہیں 4 گھنٹے تاخیر کا سامنا پڑا۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ میں تعینات ڈائریکٹر مینجنگ برائے امریکی امورمحسن بہارون نے ایران میں تعینات سوئس سفیر جو امریکی مفادات کے محافظ ہیں، کے ذریعے امریکہ کی جانب سے ایرانی قومی والبال ٹیم کو شکاگو ائیر پورٹ پر طویل تاخیر کا شکار کرنے پر احتجاج کیا۔

انہوں نے امریکی حکام کے اس طرح کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگرامریکہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ساتھ انصاف اور حسن سلوک پر مبنی برتاؤ نہیں کرسکتا تو اسے کھیل کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کا حق نہیں۔

 

ٹیگس