Sep ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • ایشیائی والی بال چمپیئن شپ میں ایران کی دوسری کامیابی

ایران کی قومی والی بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں قطرکو شکست دے دی ہے۔

تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران کی ٹیم نے قطر کی ٹیم کو تین سیٹس میں شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ایرانی ٹیم نے قطر کو پچیس پندرہ، پچیس سترہ، پچیس اور تیئیس سے ہرادیا۔

ایران کی قومی والی بال ٹیم نے اپنے  پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

ایشیائی والی بال ٹیم کے بیسویں مقابلے تیرہ ستمبر سے تہران میں شروع ہوئے ہیں جو اکیس ستمبر تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس