Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • عالمی والی بال کپ مقابلوں میں ایرانی ٹیم کی کامیابی

اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم نے جاپان میں منعقدہ عالمی کپ کے مقابلوں میں ارجنٹائن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ایرانی قومی والی بال ٹیم نے جاپان میں ہونے والے عالمی کپ  کے مقابلوں کے اپنے آٹھویں میچ میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے ارجنٹائن کو  2-3 سے شکست دی۔

ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے تیونس، آسٹریلیا اور کینیڈا کو ہرا دیا لیکن روس، مصر، برازیل اور امریکہ کی ٹیموں کے خلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی ہے۔

ایرانی ٹیم آئندہ دنوں میں بالترتیب جاپان، اٹلی اور پولینڈ کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی ٹیم نے اب تک تین بار عالمی والی بال کپ کے مقابلوں میں شرکت کی ہے ۔ 1991 میں 11ویں پوزیشن 2011 میں 9ویں پوزیشن اور2015 میں آٹھویں پوزیشن پر رہی۔

 14ویں عالمی والی بال ورلڈ کپ کے مقابلے  یکم سے 15 اکتوبر تک جاپان کے تین شہروں فوکوکا، ناگانو اور ہیروشیما میں ہو رہے ہیں جس میں مختلف ممالک کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

 

ٹیگس