Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
  • امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہونے سے امریکی باسکٹ بال پلیئر اور ان کی بیٹی کی موت ہو گئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکا کے باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ اپنی بیٹی گیانا ماریا اور3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی باسکٹ بال پلیئر پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے، ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

واضح رہے 41 سالہ کو بے برائنٹ نیشنل باسکٹ بال کے5 بارچیمپئن رہے ہیں، وہ 20 سال تک امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا حصہ بھی رہے۔

 

ٹیگس