Dec ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • روس کے وزیر خارجہ کا مشرق وسطی کے ملکوں کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کی بابت سخت انتباہ
    روس کے وزیر خارجہ کا مشرق وسطی کے ملکوں کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کی بابت سخت انتباہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے مشرق وسطی کے ملکوں کے اندرونی معاملات میں غیرملکی مداخلت کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹی وی انٹرویوں کے دوران روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی کے ملکوں کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطرات کے مقابلے میں ان کی طاقت میں کمی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اصلاحات کا معاملہ اہم ہے لیکن ہر ملک میں سیاسی اصلاحات اس ملک کے عوام کی خواہشات کے مطابق انجام پانا چاہییں۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مداخلت کے نتیجے میں کمزور ہو جانے والے علاقے کے ملکوں کی مدد کی جائے تاکہ وہ دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے عراق اور شام کے وسیع علاقے پر قبضہ کرنے والے داعش دہشت گرد گروہ کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ روس نے تیس ستمبر سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں کا آغاز کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو زبردست جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔ روس یہ حملے شامی حکومت کی باضابطہ درخواست پر کر رہا ہے۔

ٹیگس