Mar ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۹ Asia/Tehran
  • فرانس میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کو گرفتار کئے جانے کا اعلان

فرانس میں پولیس نے ایک دہشت گرد گروہ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق ایک دہشت گرد گروہ مبینہ طور پر پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزی نیوو نے کہا ہے کہ پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا جن کا آپس میں تعلق ہے۔ گرفتار شدہ افراد میں سے ایک اٹھّائیس سالہ نوجوان پر شبہ ہے کہ وہ پیرس میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

گرفتار شدہ افراد کا شام میں داعش دہشت گردوں کے ساتھ بھی رابطہ تھا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار شدہ ان افراد سے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پیرس میں گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ایک سو تئیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹیگس