Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • چارلی کرک کے قتل کے بارے میں امریکہ کے مستعفی عہدہ دار

امریکہ کے انسداد دہشت گردی مرکز کے مستعفی سربراہ جو کینٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نزدیک ترین افراد میں شامل چارلی کرک کے قتل کے بارے میں اہم انکشفات کئے ہیں۔ انکشافات یہ ہیں۔ 

سحرنیوز/دنیا: جوکینٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے چارلی کرک کو آخری بار گزشتہ جون میں وائٹ ہاؤس میں دیکھا تھا۔ 

چارلی کرک نے مجھ سے کہا کہ "جو کینٹ کچھ کرو کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ شروع نہ کریں۔"

 ٹرمپ کا ایک نزدیک ترین مشیر واضح طور پر کوشش کر رہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ میں نہ کودیں اور کم سے کم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں نظرثانی کریں۔ بعد ازاں اس کو سرعام قتل کردیا گیا اور ہمیں اس سلسلے میں کوئی سوال پوچھنے کی اجازت نہیں۔ 

اس قتل کے بارے میں تحقیقات، میں بھی جن میں شامل تھا، روک دی گئیں اور پھر تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس