Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • ملائیشیا سیاحوں سے بھری کشتی لاپتہ

لاپتہ ہونے والی کشتی میں31افراد سوار تھے

شمالی ملائیشیا کے علاقے صبا کی بندرگاہ کوٹا کینا بالو (کے کے) سے روانہ ہونیوالی سیاحوں سے بھری کشتی اپنی روانگی کے کچھ دیر بعد لاپتہ ہو گئی، کشتی کا رابطہ متعلقہ حکام سے منقطع ہو گیا، اس میں 31افراد سوار تھے جن میں بیس چینی سیاح بھی شامل تھے، ملائیشیا کی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق ایک کشتی پر عملے کے تین ارکان بھی سوار تھے.

وہ مقامی وقت کے مطابق نو بجے صبح تان جنگ ارو سے پولاؤ مینگا لم کے لئے روانہ ہوئی لیکن کچھ دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا، کشتی اس سیاحتی مقام کی طرف جارہی تھی جو کے کے مغرب میں ساٹھ کلومیٹر پر واقع ایک جزیرہ ہے۔

لا پتہ ہونے والی کشتی کی تلاش کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں اور چار سو ناٹیکل مربع میل کے رقبے میں کشتی اور مسافروں کی تلاش جاری ہے تا ہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کشتی طوفانی لہروں کی نظر ہوئی یا کسی اور وجہ سے لاپتہ ہوئی ہے ۔

 

ٹیگس