Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • علاقے میں امریکا کے اشتعال انگیز اقدام پر فلپائن کے صدر کی تنقید

فلپائن کے صدر نے جنوبی چین کے سمندری علاقے میں امریکہ کے اشتعال انگیز موقف پر کڑی تنقید کی ہے۔

فلپائن کے صدر رود ریگو ڈیٹروٹے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحری جہازرانی کی سیکورٹی کے بہانے بحیرہ جنوبی چین میں امریکہ کی بحری گشت ایک اشتعال انگیز اقدام ہے- انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صرف ایک گولہ فائر کر دیئے جانے سے علاقے میں ایک دھماکہ اور جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے اور اس کا نتیجہ قتل عام کی صورت میں نکلے گا-

فلپائن کے صدر نے کہا کہ امریکہ نے کسی فوجی حمایت کی ضمانت کے بغیر چین کے مقابلے میں کھڑے ہو جانے کے لئے فلپائن پر دباؤ ڈال رکھا ہے- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کا ملک اکیلے اپنے قدرتی ذخائر کی تلاش اور معدنیات کو باہر نکالنے کی توانائی نہیں رکھتا، کہا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنے قدرتی ذخائر سے استفادے کے تعلق سے شراکت داری کے لئے تیار ہے-

ٹیگس