Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • شام پر امریکہ کے میزائل حملے پر چین کا ردعمل

چین نے شام پر امریکہ کے میزائل حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بحران شام کو مذاکرات اور سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ بیجنگ، شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کا احترام کرتا ہے اور اس کا موقف ہے کہ بشار اسد کی حکومت کے مستقبل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ اس ملک کے عوام ہی کر سکتے ہیں۔انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ شام پر امریکہ کا میزائل حملہ، یکطرفہ اقدام اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر انجام پایا ہے اور یہ اقدام، تنازعات کے پرامن حل کے لئے بین الاقوامی قوانین و اصول کے منافی ہے۔

ٹیگس