Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ،فائرنگ 190 واقعات میں 55 ہلاک،18 زخمی

امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران رونما ہونے والے فائرنگ کے ستاون واقعات میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات ریاست پینسلوانیا، ٹیکساس، جارجیا، اور فلوریڈا میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں کیونکہ بہت سے واقعات کی رپورٹ درج نہیں ہو پاتی ہے۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پیر کے روز ختم ہونے والے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں فائرنگ کے ایک سو تینتیس واقعات ریکارڈ پر آئے تھے جن میں سینتس افراد ہلاک اور اکیاسی زخمی ہوئے تھے۔اس طرح پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو نوے واقعات میں پچپن افراد اور ایک سو اٹھارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس