May ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • شام: فوجی قافلے پر امریکی حملے کی مذمت

روس نے فوجی قافلے پر امریکی حملے کو شام کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف قرار دیا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شامی فوجی قافلہ پر امریکی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی حاکمیت اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف قراردیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے شام کے فوجی قافلہ پر امریکی حملے کو غیر قانونی اور شامی حاکمیت کے صریح خلاف قراردیا۔

ادھر روس کے نائب وزير خارجہ نے بھی امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں متعدد شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں اور امریکہ اپنے بہیمانہ حملوں کے ذریعہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز شام کی سرحد پر امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فوجی قافلے پر حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

 

ٹیگس