May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • مصری طیاروں کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے

مصری فضائیہ نے لیبیا کے مشرق میں قبطی عیسائیوں کے قافلہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ہے اس بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی کیمپ تباہ ہوگئے ہیں۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصری فضائیہ نے لیبیا کے مشرق میں واقع شہر درنہ میں قبطی عیسائیوں کے قافلہ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ہے اس بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی کیمپ تباہ ہوگئے ہیں۔

مصر کی فوج کا کہنا ہے کہ مصری فضائیہ نے لیبیا کے مشرق میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرنے والے مراکز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

مصرکے صدر نے کہا کہ جو ممالک دہشت گردوں کو ہتھیار اور مالی مدد فراہم کرتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے دن تقریبا 10 مسلح دہشتگردوں نے مصر کے صوبے المنیا میں عیسائی برادری کی 2 بسوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 

ٹیگس