Jun ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • روس کی جانب سے اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے کرنے کی مخالفت

روس کے صدر نے امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کنٹر یکٹر کو امریکہ کے حوالے کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

 اسپوٹنیک نیوز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو کسی بھی حالت میں امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سابق کنٹریکٹر اڈورڈ اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے نہیں کرے گا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اسنوڈن مجرم نہیں ہے۔
اڈوارڈ اسنوڈن نے دوہزارتیرہ میں جاسوسی اور سیکورٹی سے متعلق ایسے بہت سے خفیہ دستاویزات، ذرائع ابلاغ کو دیئے تھے جس سے واشنگٹن کو بھاری خفت اٹھانی پڑی۔
امریکہ نے اڈورڈ اسنوڈن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اور اس کا پاسپورٹ کینسل کر دیا جس کے بعد وہ ہانگ گانگ سے روس چلا گیا جہاں ایک پناہ گزیں کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہا ہے۔
امریکی حکام اور قانون دانوں نے اسنوڈن کو امریکہ کی تحویل میں دیئے جانے اور اس پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ کی قومی سیکورٹی اور خفیہ ایجنسی کو نقصان پہنچایا ہے۔

 

 

ٹیگس