Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی اعلان پر روس کو شک

روس کی وزارت خارجہ نے سی آئی اے کی جانب سے شام مخالفین کو مسلح کرنے کا خفیہ پروگرام بند کیے جانے کی خبروں پر شک و شبے کا اظہار کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ ماسکو کو تاحال سرکاری چینل سے ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کہ سی آئی اے نے شام مخالفین کو مسلح کرنے کا خفیہ پروگرام بند کر دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کے دیگر اداروں کے ایسے کسی منصوبے کا کوئی علم ہے اور نہ ہی سی آئی اے نے رسمی طور پر روس کو اس سے آگاہ کیا ہے۔
روسی ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جن مسلح افراد کو تربیت دی ہے وہ دہشت گرد گروہ داعش اور جبہت النصرہ میں شامل ہوئے ہیں۔
اس سے قبل دو امریکی عہدیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی جریدے کو بتایا تھا کہ ٹرمپ انتطامیہ نے مسلح شام مخالفین کو تربیت اور اسلحہ کی فراہمی کے  خفیہ پروگرام کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس