Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت، روسی فوج نے شہر آودیوکا کا کنٹرول سنھبال لیا

یوکرین کے مشرقی محاذوں پر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں شدت آگئی ہے جبکہ اس عرصے میں روس نے یوکرین کے سترہ ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائی سسٹم نے یوکرین کے سترہ ڈرون طیاروں کو جو کالوگا میں روس کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنانے کی غرض سے یوکرین کی جانب سے شہر کی فضا میں داخل ہوئے تھے تباہ کر دیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اسی طرح یہ اعلان کیا ہے کہ ان ڈرون طیاروں میں سے تین کو ماسکو کے جنوب میں کالوگا کی فضا میں نشانہ بنایا گيا او یہ تینوں ڈرون طیارے تباہ ہو گئے۔ کالوگا کے گورنر جنرل وسلاؤ شپشا نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ تینوں ڈرون طیاروں کا ملبہ لیودینوو آئل تنصیبات کے پاس بکھرا پڑا ملا ہے۔ اس درمیان یوکرینی جنرل نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں لڑائی کی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔ یوکرینی فوجی تین مقامات پر نئی پوزیشنوں پر واپس آرہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ فوجی دستوں نے اپنی افواج کی حفاظت کے لیے مغربی دیہات میں پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین کی دفاعی تنصیبات اور بارودی گوداموں پر پینتیس میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

انھوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو شمالی آودیوکا میں بردیچی اور سمنیوکا نامی علاقوں کے مغرب میں اور شہر مارینکا کے قریب نوومیخائیلیوکے قریب نئے ٹھکانے بنانے کا موقع ہاتھ لگا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر دشمن نے ان علاقوں میں حکمت عملی کے تحت کچھ کامیابی حاصل کی تھی تاہم وہ اپنی کامیابی کو آگے نہ بڑھا سکا۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ سیرسکی کا بیان اس بات کو جتاتا ہے کہ مشرق میں یوکرین کی حالت بگڑتی جا رہی ہے اور کی ایف کو امید ہے کہ وہ امریکی ہتھیار اور اکسٹھ ارب ڈالر کا منظور شدہ امریکی امدادی پیکج حاصل کر کے وہ کچھ توازن برقرار کر سکتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے شہر آودیوکا کا کنٹرول حاصل کر کے اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ٹیگس